ابنا: سيکيورٹي حکام کے مطابق بغدادسميت 9 مختلف شہروں ميں تقريباً 12 بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات ہوئے. وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق شمالي بغداد ميں حسينيہ کے علاقے ميں کار بم دھماکے ميں 6 افراد ہلاک اور 26 زخمي ہوگئے. کرکوک ميں خود کش حملے ميں 6 پوليس اہلکار ہلاک اور 25 زخمي ہوئے. عسکريت پسندوں کے سابق گڑھ فلوجہ ميں بھي حملہ ہوا جہاں چيک پوائنٹ پر فائرنگ کرکے 4 پوليس اہلکاروں کو ہلاک کرديا گيا جبکہ تين افراد دبيس ميں حملے ميں ہلاک ہوئے . ديگرعلاقوں ميں کيے گئے حملوں ميں چھبيس افرادمارے گئے.
.......
/169